عنوان: والدین کی اجازت کے بغیر تبلیغ میں جانے کا حکم(7247-No)

سوال: مفتی صاحب ! کیا تبلیغی جماعت کے ساتھ 4 ماہ لگانے کے لیے والدین کی اجازت ضروری ہے، جبکہ والدین اجازت نا دے رہے ہوں؟ اور کیا اجازت لیتئے بغیر جانے میں نافرمانی شمار ہوگی اور کیا اولاد گناہ گار شمار ہوگی؟
جزاک اللہ خیرا

جواب: واضح رہے کہ اگر والدین تنگ دست ہوں اور بیٹے کے سفر پر جانے کی صورت میں ان کے خرچ کا انتظام نہ ہو، یا ضعیف اور بیمار ہوں اور ان کی خدمت اور خبر گیری کے لیے اور کوئی موجود نہ ہو، تب تو والدین کی اجازت اور مرضی کے خلاف تبلیغ میں جانا جائز نہیں ہے، لیکن اگر ان کے خرچ کا بھی انتظام ہے اور خبر گیری کرنے والے بھی موجود ہیں، تو ایسی صورت میں اگر والدین کی اجازت کے بغیر کوئی شخص تبلیغ کے سفر پر چلا جائے، تو ان شاء الله گناہ نہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیۃ: (الباب السادس و العشرون في الرجل يخرج إلى السفر، 365/5، ط: دار الفکر)
وقال محمد - رحمه الله تعالى - في السير الكبير إذا أراد الرجل أن يسافر إلى غير الجهاد لتجارة أو حج أو عمرة وكره ذلك أبواه فإن كان يخاف الضيعة عليهما بأن كانا معسرين ونفقتهما عليه وماله لا يفي بالزاد والراحلة ونفقتهما فإنه لا يخرج بغير إذنهما سواء كان سفرا يخاف على الولد الهلاك فيه كركوب السفينة في البحر أو دخول البادية ماشيا في البرد أو الحر الشديدين أو لا يخاف على الولد الهلاك فيه وإن كان لا يخاف الضيعة عليهما بأن كانا موسرين ولم تكن نفقتهما عليه إن كان سفرا لا يخاف على الولد الهلاك فيه كان له أن يخرج بغير إذنهما وإن كان سفرا يخاف على الولد الهلاك فيه لا يخرج إلا بإذنهما كذا في الذخيرة.

فتاویٰ عثمانی: (244/1، ط: مکتبہ معارف القرآن)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 692 Apr 08, 2021
walidain ki ijazat kay bagair tableegh mai janay ka hukum, Ruling / Order to go for tableegh / preach without parental / parents permission

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.