عنوان: ٹھیکدار کا گورنمنٹ کو کسی انجینئر کی ڈگری دکھانا اور اسے اپنا ملازم ظاہر کرنا٬ اور اس انجینئر کا ٹھیکیدار سے ڈگری دکھانے کے عوض پیسے وصول کرنے کا شرعی حکم (7259-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! میں ایک انجینئر ہوں، ہمارے علاقے کے ٹھیکدار میری ڈگری مجھ سے لیکر حکومت کو دکھاتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک انجینئر ہے تو حکومت ان کو ٹھیکداری دیتی ہے، اس کے بدلے ٹھیکدار مجھے 30000 روپیہ دیتے ہیں۔
حقیقتا صرف میری ڈگری وہ دکھاتے ہیں، اس کے علاوہ مجھ سے وہ کوئی اور کام وغیرہ نہیں کرواتے۔
پوچھنا یہ ہے کہ کیا میرے لئے اپنے ڈگری دیکر پیسہ لینا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ ٹھیکیدار کا گورنمنٹ کو ایسے انجینئر کی ڈگری سرٹیفکیٹ دکھانا، جو ان کا باقاعدہ ملازم نہ ہو، اور اسے اپنا ملازم ظاہر کرنا جھوٹ اور دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے۔
نیز اس انجنیئر کا محض ڈگری دکھانے کے عوض ٹھیکدار سے اجرت وصول کرنا شرعا درست نہیں ہے٬ بلکہ مذکورہ صورت میں اجرت کے استحقاق کے لیے ضروری ہے کہ اس ٹھیکدار/کمپنی کا کوئی کام سر انجام دیا جائے٬ یا ان کی طرف سے مقرر شدہ وقت پر حاضری دی جائے، پھر چاہے وہ حسبِ صوابدید ملازم سے کام لیں یا نہ لیں۔
لہذا انجینئر حضرات کو چاہیے کہ وہ ٹھیکدار کے ملازم بن کر اپنی خدمات (خواہ وہ خدمات معمولی درجے کی ہی کیوں نہ ہوں) فراہم کر کے تنخواہ وصول کریں، جس کی ممکنہ صورت یہ ہو سکتی ہے کہ مثلاً: مہینے میں ایک مرتبہ ٹھیکیدار کمپنی میں کچھ وقت گزاریں اور اپنے شعبے سے متعلق وہاں کے کاموں یا اس شعبے کی مشاورت میں شرکت کریں، تاکہ ان سے تنخواہ لینے کا جواز پیدا ہو سکے، ورنہ ٹھیکیدار کو مذکورہ بالا مقصد کے لیے اپنی انجینئرنگ کی ڈگری فراہم کرنا، ٹھیکیدار کے ساتھ جھوٹ اور دھوکہ دہی میں تعاون کرنے کے زمرے میں آئے گا٬ جس سے اجتناب لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدة، الآیۃ: 2)
ولَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِo

النتف فی الفتاویٰ: ( کتاب الاجارۃ، معلومیۃ الوقت و العمل، ص: 338، ط: سعید)
"والإجارۃ لا تخلو: إما أن تقع علی وقت معلوم أو عمل معلوم فإن وقعت علی عمل معلوم فلا تجب الاجرۃ إلا بإتمام العمل۔۔۔۔۔وان وقعت علی وقت معلوم فتجب الأجرۃ بمضی الوقت ۔۔۔۔الخ"

الفتاوی الھندیة: (416/4)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 765 Apr 10, 2021
thekedaar ka government ko kisi engineer ki degree dikhana or usay apna mulazim zaahir karna, or us engineer ka thekedaar say degree dikhanay kay ewaz paise wusool karne ka shar'ee hukum, Shari'a order for the contractor to show the government an engineer's degree and shows him as his employee, and the engineer to receive money from the contractor for showing the degree.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.