عنوان: سال پورا ہونے سے پہلے زکوٰۃ نکالنا (7266-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! رقم پر سال پورا نہ ہوا ہو اور وہ اس رقم کی زکوۃ رمضان میں نکالے تو جب اس رقم پر سال پورا ہوگا تو پھر دوبارہ زکوٰۃ دینی پڑے گی یا جو رمضان میں ادا کی ہوئی ہوگی وہ ہی کافی ہوگی؟

جواب: سال پورا ہونے سے پہلے زکوٰۃ کی نیت سے رقم نکالنے کی صورت میں زکوٰۃ ادا ہو جائے گی، لیکن بعد میں سال مکمل ہونے پر اگر مال میں کچھ اضافہ ہوجائے، تو اس کی زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذي: (باب ما جاء في تعجیل الزکاۃ، رقم الحدیث: 673)
عن علي بن أبي طالب رضي اللّٰہ عنہ أن العباس رضي اللّٰہ عنہ سأل رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم في تعجیل صدقتہ قبل أن تحل، فرخص لہ في ذلک۔

الفتاویٰ التاتارخانیۃ: (253/2)
ویجوز تعجیل الزکاۃ قبل الحول إذا ملک نصاباً عندنا۔

رد المحتار: (293/2، ط: سعید)
ولو عجل ذو نصاب زکاتہ لسنین أو لنصب صح لوجود السبب۔

الفتاویٰ الھندیۃ: (176/1)
فلو کان عندہ مأتا درہم فعجل زکاۃ ألف فإن استناد مالاً أو ربح حتی صار ألفاً، ثم تم الحول وعندہ ألف، فإنہ یجوز التعجیل وسقط عنہ زکاۃ الألف۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1087 Apr 12, 2021
saal pora honay say pehle zakat nikalna , Paying Zakat before the end of the year

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.