سوال:
مفتی صاحب! اگر مسجد دو منزلہ ہو، اور جماعت کے دوران لائٹ چلی جائے اور امام کی آواز نہ آرہی ہو، تو ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر اوپر والے مقتدیوں پر امام کی حالت مشتبہ ہوجائے، اور امام کے ایک رکن سے دوسرے رکن میں منتقل ہونے کا معلوم نہ ہو سکے، تو ان مقتدیوں کی اقتداء درست نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاویٰ الھندیۃ: (88/1)
ولو قام علی سطح المسجد واقتدی بإمام في المسجد إن کان للسطح باب في المسجد ولا یشتبہ علیہ حال الإمام یصح الاقتداء، وإن اشتبہ علیہ حال الإمام لا یصح کذا في فتاوی قاضي خان أیضا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی