سوال:
اگر میں اپنے والد صاحب کو دیکھوں کہ وہ کسی خلافِ شریعت کام میں مصروف ہیں، تو کیا میں انہیں اس کام سے روک سکتا ہوں؟
جواب: اگر بیٹا اپنے والد کو کوئی خلافِ شریعت کام کرتا ہوا دیکھے، تو وہ انہیں ایک مرتبہ روک سکتا ہے، اگر والد اس کی بات قبول کرلیں اور اس کام کو چھوڑ دیں، تو بہت اچھا اور اگر اس کام سے نہ رکیں، تو بیٹا خاموشی اختیار کرے اور ان کے حق میں اللہ تعالی سے استغفار کرے اور دعا کرے کہ اللہ تعالی انہیں راہِ راست پر آنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (78/4، ط: دار الفکر)
فی فصول العلامی :اذارأی منکرا من والدیہ یأمرھما مرۃ فان قبلا فبھا،وان کرھا سکت عنھا واشتغل بالدعا والاستغفار لھما فان اﷲتعالی یکفیہ مااھمہ من امرھما۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی