عنوان: تعویذ یا عملیات کے ذریعے چور ڈاکو کا پتا لگانا(7344-No)

سوال: ہمارے محلہ میں ایک عامل ہے، جب کسی کے یہاں چوری یا ڈاکہ پڑتا ہے تو لوگ اس کے پاس آتے ہیں اور وہ وظیفہ اور تعویذ کے ذریعہ چور اور ڈاکو کا بتاتا ہے اور جرائم ثابت کرتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا وظیفہ یا تعویذ وغیرہ کے ذریعہ جرائم ثابت کرنے کا کیا حکم ہے اور مذکورہ طریقوں سے جرائم ثابت ہونے پر یقین رکھنا کیسا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ کسی بھی شخص پر چوری، ڈاکہ یا کوئی اور جرم ثابت ہونے کی خبرعملیات، تعویذات اور وظائف کے ذریعے یقینی طور پر حاصل نہیں ہوسکتی، اور نہ ان چيزوں کے ذریعے کسی پرجرم کو شرعا ثابت کیا جاسکتا ہے، بلکہ چوری یا ڈکیتی کو ثابت کرنے کے لیے شرعی گواہوں کا ہونا ضروری ہے، جنہوں نے اپنی آنکھوں سے ان لوگوں کو جرم کرتے دیکھا ہو۔ بغير شرعی گواہوں کے محض عامل کے کہنے کی وجہ سے کسی شخص کو چور یا ڈاکو سمجھنا محض تہمت اور بد گمانی ہے، جس سے احتراز کرنا ضروری ہے۔
لہٰذا پوچھی گئی صورت میں آپ کے محلہ کے لوگوں کا چور ڈاکو کی تعیین کے لیے مذکورہ عامل کے پاس جانا اور اس کی طرف سے متعین کردہ فرد کو بلا دلیل شرعی چور ڈاکو سمجھنا اور اس پر یقین کرنا ناجائز اور حرام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (الحجرات، الآية: 12)
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱجۡتَنِبُواْ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلظَّنِّ إِنَّ ‌بَعۡضَ ‌ٱلظَّنِّ إِثۡمٞۖ . . . •

مرقاۃ المفاتیح: (17/9)
عن ابی ھریرۃ قال قال رسول ﷲﷺ من اتیٰ کاھنا فصدقہ بما یقول … … فقد بریٔ مما انزل علی محمد۔
(فقد بریٔ مما انزل علی محمد) ای کفر وھو محمول علی الاستحلال او علی التھدید والوعید۔

شرح الفقہ الاکبر: (ص: 149)
ان تصدیق الکاھن بما یخبر عن الغیب کفر۔

رد المحتار: (242/4، ط: دار الفکر)
ان الکاھن من یدعی معرفۃ الغیب باسباب وھی مختلفۃ فلذا انقسم الی انواع متعددۃ کالعراف والرمال والمنجم …… والذی یدعی انہ لہ صاحبا من الجن یخبرہ عما سیکون والکل مذموم شرعا محکوم علیھم وعلی مصدقھم بالکفر ……وفی التاتارخانیۃ یکفر بقولہ انا اعلم المسروقات۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 635 Apr 22, 2021
wazeefa ya taweez wagaira jaraim saabit karne ka hukum, Order to prove offenses by wazifa or amulets etc

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.