عنوان: ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعے پیسے ٹرانسفر کرنے پر دکاندار کے لیے اضافی پیسے لینے کا حکم(7350-No)

سوال: اَلسَلامُ عَلَيْكُم، مفتیان حضرات ! ہمارے ہاں جاز کیش دکاندار حضرات ایک ہزار اکاؤنٹ میں جمع کرانے پر دس روپے اضافی لیتے ہیں، اور یہ بولتے ہیں کہ یہ ہماری مزدوری ہے۔ کیا یہ شرعی طورپر صحیح ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہےکہ ایزی پیسہ یا جیز کیش اکاؤنٹ کے ذریعے پیسے بھیجنے کی صورت میں اگر کمپنی کسٹمر سے خود کٹوتی نہیں کرتی، اور دکاندار (ریٹیلر) کو بھی کٹوتی نہ کرنے کا پابند بناتی ہے، تو اس صورت میں دکاندار کے لیے پیسے بھیجنے پر فیس وصول کرنے کی شرعا اجازت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی التاتارخانیة: (کتاب الإجارة)
وفی الدلال والسمسار یجب أجر المثل، وما تواضعوا علیہ أن فی کل عشرة دنانیر کذا فذاک حرام علیہم. وفی الحاوی: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: کے أرجو أنہ لا بأس بہ وإن کان فی الأصل فاسدا لکثرة التعامل وکثیر من ہذا غیر جائز، فجوزوہ لحاجة الناس إلیہ کدخول الحمام .

فقہ البیوع: (751/2)
"أن دائرة البرید نتقاضی عمولة من المرسل علی إجراء ہذہ العملیة فالمدفوع إلی البرید أکثر مما یدفعہ البرید إلی المرسل إلیہ فکان فی معنی الربا ولہذالسبب أفتی بعض الفقہاء فی الماضی القریب بعدم جواز إرسال النقود بہذالطریق ولکن أفتی کثیر من العلماء المعاصرین بجوازہاعلی أساس أن العمولة التی یتقاضاہاالبرید عمولة مقابل الأعمال الإداریةمن دفع الاستمارة وتسجیل المبالغ وإرسال الاستمارة أوالبرقیة وغیرہاإلی مکتب البرید فی ید المرسل إلیہ وعلی ہذ الأساس جوز الإمام أشرف علی التہانوی رحمہ اللہ-إرسال المبالغ عن طریق الحوالة البریدیة".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 599 Apr 23, 2021
easy paisa ya jazz cash kay zariye paise transfer karne par dukaandaar kay k liye izafi paise lene ka hukum, An order to charge additional money by the shopkeeper for transferring money through EasyPaisa or JeezCash

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.