عنوان: سونے کی گزشتہ سالوں کی زکوۃ نکالنے کا طریقہ(7364-No)

سوال: السلام علیکم، حضرت !ایک عورت کے پاس پچھلے سات سال سے آٹھ تولے سونا ہے، اس کی زکوۃ ادا نہیں کی گئی ہے، اب زکوۃ کی ادائیگی کا کیا طریقہ ہوگا؟ رہنمائی فرما دیجئے۔
جزاک اللہ

جواب: واضح رہے کہ صاحب نصاب بن جانے کے بعد اگر زکوة ادا نہیں کی، تو گزشتہ سالوں کی زکوة بھی ادا کرنا واجب ہے، اور سونے کی گزشتہ سالوں کی زکوة موجودہ سال کی قیمت کے اعتبار سے ادا کی جائے گی۔
جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے ایک سال کی زکوٰۃ کا حساب لگایا جائے گا، پھر پہلی زکوۃ کی ادائیگی کے بعد جو رقم بچے اور وہ نصاب تک پہنچے، تو دوسرے سال اس مال کی زکوٰۃ نکالی جائے گی، اسی طرح دوسرے سال کی زکوة منہا کرنے کے بعد اگر بقایا رقم نصاب تک پہنچے، تو تیسرے سال اس مال کی زکوة ادا کی جائے گی، اسی طرح جتنے سالوں کی زکوة ادا نہیں کی، ان کا حساب اسی طریقے کے مطابق کیا جائے گا۔
اگر چند سالوں کی زکوۃ نکالنے کے بعد سونا زکوۃ کے نصاب سے کم رہ جائے، تب پھر اس سونے کی زکوۃ نہیں نکالی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (ص: 716، ط: دار الکتب العلمیۃ)
ويتراخى وجوب الأداء إلى أن يقبض أربعين درهما ففيها درهم لأن ما دون الخمس من النصاب عفو لا زكاة فيه وكذا فيما زاد بحسابه۔
قوله: "ففيها درهم" هذا إنما يظهر إذا كان الماضي عاما واحدا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 431 Apr 24, 2021
soany ki guzishta salon ki zakat nikalne ka tariqa, Method of deducting Zakat of previous years on gold

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.