عنوان: زکوۃ کس کو دینا افضل ہے؟(7368-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے 3 طرح کے مستحق موجود ہیں، برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں کہ ان تینوں میں سے کس کو زکوٰۃ دینا افضل ہوگا؟
1) سگا بھائی جس کے پاس اتنی رقم نہیں یا سونا چاندی ملا کر بھی 52.5 تولہ چاندی کی مقدار کو پہنچے۔ مگر ان کا روزگار رکشہ چلانا ہے، جو ان کی اپنی ملکیت ہے اور جس گھر میں وہ رہتے ہیں، اس کے ایک فلور کا کرایہ بھی آتا ہے، ٹوٹل 6 فیملی ممبر ہیں۔
2) ایک بیوہ جو سسرال کی طرف سے رشتہ دار ہیں، ان کا بیٹا نوکری کرتا ہے، تقریباً 18 سے 20 ہزار کی آمدن ہے، اور وہ خود آن لائن کپڑے اور چادریں وغیرہ بیچ کر گزارہ کرتی ہیں۔ کرایہ کا گھر ہے، ٹوٹل 3 فیملی ممبر ہیں، مختصر سامان زندگی ہے اور کوئی سونا چاندی نہیں۔
3) ایک خاتون جو سسرال کی طرف سے رشتہ دار ہیں۔ انکا شوہر بیمار ہے اور کچھ نہیں کماتا،گھر کرایہ کا ہے، 7 فیملی ممبر ہیں، بھائی بین انکا ماہانہ خرچہ مل جل کر اٹھاتے ہیں، بہت مختصر سامان زندگی ہے، اور کوئی سونا چاندی نہیں۔
رہنمائی فرمادیں کہ ان میں سے کس کو زکوۃ دی جائے؟

جواب: صورت مسئولہ میں وہ خاتون جنکا شوہر بیمار ہے، تین وجوہ سے زکوۃ کی زیادہ مستحق ہیں۔
(1) ان کی آمدنی کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے۔
(2) ان کو زکوۃ دینے میں صلہ رحمی ہے۔
(3) سب سے زیادہ محتاج بظاہر یہی معلوم ہوتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن النسائی: (باب الصدقۃ علی الأقارب، رقم الحدیث: 2578)
عن سلمان ابن عامر رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: إن الصدقۃ علی المسکین صدقۃ، و علی ذي الرحم اثنتان: صدقۃ وصلۃ۔

مصنف ابن أبي شیبۃ: (412/2، ط: دار الکتب العلمیۃ)
عن الضحاک قال: إذا کان لک أقارب فقراء، فہم أحق بزکاتک من غیرہم۔

الدر المختار: (283/3، ط: زکریا)
مصرف الزکاۃ وہو فقیر وہو من لہ أدني شيء أي دون نصاب۔

الدر المختار مع رد المحتار: (621/2، ط: سعید)
"قال الرحمتي: والحق التفصيل، فما كانت الحاجة فيه أكثر والمنفعة فيه أشمل فهو الأفضل كما ورد: «حجة أفضل من عشر غزوات». وورد عكسه فيحمل على ما كان أنفع، فإذا كان أشجع وأنفع في الحرب فجهاده أفضل من حجه، أو بالعكس فحجه أفضل...

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 638 Apr 25, 2021
zakat kis ko dena afzal hai?, Who is best / Most excellent to be given Zakat?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.