سوال:
مفتی صاحب! کیا ہم ٹیکسز (Taxes) کی ادائیگی کے لیے اپنی زکوٰۃ استعمال کرسکتے ہیں؟
جواب: قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کے مصارف بیان کردیے ہیں، زکوٰۃ کی رقم صرف ان مصارف میں ہی خرچ کی جاسکتی ہے، ان کے علاؤہ کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔
ٹیکس چونکہ مصارف زکوٰۃ میں شامل نہیں ہے، اس لئے زکوٰۃ کی رقم کو ٹیکس کے طور پر دینا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (التوبۃ، الآیۃ: 60)
إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی