عنوان: کیا مختون پیدا ہونا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت ہے؟(107485-No)

سوال: میں نے ایک کتاب میں پڑھا کہ حضور اکرم آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیدائشی مختون پیدا ہوئے تھے، کیا یہ آپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیت ہے؟

جواب: حضور اکرم ﷺ کے پیدائشی مختون پیدا ہونے میں اختلاف ہے، بعض حضرات کے نزدیک آپ ﷺ مختون پیدا ہوئے تھے، جبکہ دیگر بعض حضرات پیدائشی مختون پیدا نہ ہونے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن یہ آپ ﷺ کی خصوصیت نہیں ہے، بلکہ آپ ﷺ سے پہلے بہت سے انبیاء علیہم السلام بھی مختون پیدا ہوئے ہیں، جن میں سے چند کے نام یہ ہیں:

(1) حضرت نوح (2) حضرت ادریس (3) حضرت شیث (4) حضرت شعیب (5) حضرت لوط (6) حضرت صالح (7) حضرت سلیمان (8) حضرت موسی (9) حضرت عیسی علیہم الصلوات والتسلیمات

واضح رہے کہ انبیاء کے علاوہ بہت سے عام افراد بھی مختون پیدا ہوئے ہیں، لہذا پیدائشی مختون پیدا ہونا آپ ﷺ کی خصوصیت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی فتح الملھم:

وقد اختلف فی ختانہ ﷺ علی ثلاثۃ اقوال احدھا ولد مختونا مسرورا ……ولیس ھذا من خواصہ فان کثیرا من الناس یولد مختونا ……القول الثانی انہ ختنا یوم شق قلبہ الملائکۃ عند ظئرہ حلیمۃ ……والقول الثالث ان جدہ عبد المطلب ختنہ یوم سابعہ ووضع لہ مأدبۃ۔

(ج: 1، ص: 418)

وفی المرقاۃ:

الختان …وھی من سنۃ الانبیاء کماسبق من لدن ابراھیم علیہ الصلوۃ والسلام الی زمن نبینا محمدا وروی ان آدم وشیثا ونوحا ……ومحمد صلوات ﷲ وسلامہ علیھم ولدوا مختونین۔

(ج: 2، ص: 7)

وفی الدر المختار مع رد المحتار:

وقد جمع السیوطی من ولد مختونا من الانبیاء علیھم الصلوۃ والسلام فقال :
وفی الرسل مختون لعمرک خلقۃ ثمان وتسع طیبون اکارم
وھم زکریا شیث ادریس یوسف وحنظلۃ عیسی وموسی وآدم
ونوح شعیب سام لوط و صالح سلیمان یحیی ھود لبس خاتم

وقد اختلف الرواۃ والحفاظ فی ولادۃ نبینا ﷺ ……قال بعض المحققین من الحفاظ الاشبہ بالصواب انہ لم یولد مختونا۔

(ج: 6، ص: 751، ط: دار الفکر)

کذا فی نجم الفتاوی:

(ج: 1، ص: 337)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 170

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com