سوال:
اگر کوئی شخص اپنی مملوکہ زمین مسجد کے لیے وقف کردے اور وقف مکمل ہوجائے، تو کیا وہ شخص اپنے وقف سے بعد میں رجوع کرسکتا ہے؟
جواب: اگر مسجد کے لئے مملوکہ زمین وقف کردی جائے اور وقف مکمل ہوجائے، تو زمین وقف کرنے والے کی ملکیت سے نکل جاتی ہے، اور ہمیشہ کے لئے مسجد بن جاتی ہے، لہذا اس کے بعد واقف اپنے وقف سے رجوع کرنے کا شرعاً مجاز نہیں ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الخانیة علی ھامش الھندیۃ: (باب الرجل یجعل دارہ مسجداً، 291/3، ط: رشیدیہ)
وعن محمدؒ وعن ابی حنیفۃؒ اذاجعل ارضہٖ وقفاً علی المسجد جاز ولایکون لہٗ ان یرجع۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی