سوال:
اگر کوئی شخص مسجد میں کپڑے سینا چاہے، تو یہ بتادیں کہ کیا وہ شخص مسجد میں کپڑے سی سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: مسجد اللہ کا گھر ہے، جو عبادت اور ذکر و اذکار کے لئے بنائی جاتی ہے، دنیاوی امور کے لئے نہیں بنائی جاتی اور چونکہ کپڑے سینا دنیاوی امور میں سے ہے، لہذا مسجد میں کپڑے سینا مکروہ ہے، البتہ اگر کوئی شخص مسجد کی حفاظت کی خاطر مسجد میں کپڑے سینے کا کام کرتا ہے، تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی البزازیۃ علٰی ھامش الھندیۃ: (82/4، ط: رشیدیہ)
والخیاطۃ فیہ تکرہ الا اذا کان لحفظ المسجد عن الصبیان وخاط وکذا الکاتب۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی