عنوان: کیا قادیانی کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی؟(7510-No)

سوال: ہمارے ایک قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ قادیانی ہوگئے تھے، کیا ان کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی؟

جواب: قادیانی مرتد ہے اور دائرہ اسلام سے خارج ہے اور مرتد کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جاتی، لہذا قادیانی شخص کی بھی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی، بلکہ اسے یونہی زمین میں گڑھا کھود کر دفن کردیا جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (باب صلٰوۃ الجنازۃ، 657/1، ط: سعید)
اما المرتد فیلقی فی حفرہ کالکلب۔

البحر الرائق: (کتاب الجنائز، 191/2، ط: رشیدیۃ)
اما المرتد فلایغسل ولایکفن وانما یلقی فی حفیرۃ کالکلب ولایدفع الٰی من انتقل الٰی دینہم۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 815 May 18, 2021
kia qadyani ki namaz e janaza parhi jaye gi?, Will Qadiani's funeral prayer be offered?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.