سوال:
اگر مسجد کے لئے کوئی پنکھا وقف کیا گیا ہو اور امام صاحب وہ پنکھا اپنے گھر میں لے جاکر استعمال کریں، تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: امام کے لئے اپنے گھر میں مسجد کا وقف شدہ پنکھا استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، تاہم اگر پنکھا وقف کرنے والے نے عام نیت کی ہو کہ چاہے وہ پنکھا مسجد میں استعمال کیا جائے یا کوئی بھی استعمال کرلے، تو اس صورت میں امام کے لئے مسجد کے اس پنکھے کو گھر میں استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیۃ: (کتاب الوقف، 462/2، ط: رشیدیۃ)
متولی المسجد لیس لہٗ ان یحمل سراج المسجد الٰی بیتہٖ ولہٗ ان یحملہ من البیت الی المسجد۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی