سوال:
میں نے اپنے ایک رشتہ دار کو دیکھا ہے کہ وہ مصافحہ کرتے وقت اپنے ہاتھوں کو چومتے ہیں، کیا مصافحہ کے وقت اپنے ہاتھوں کو چوم سکتے ہیں؟
جواب: صورتِ مسئولہ میں آپ کے رشتہ دار کا مصافحہ کرتے وقت اپنے ہاتھوں کو چومنا مکروہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (383/6، ط: دار الفکر)
وکذا مایفعلہ الجھال من تقبیل ید نفسہ اذا لقی غیرہ مکروہ فلا رخصۃ فیہ۔
(مکروہ) ای تحریما ویدل علیہ قولہ بعد فلا رخصۃ فیہ۔
الفتاوی الھندیۃ: (369/5، ط: دار الفکر)
ومایفعلہ الجھال من تقبیل ید نفسہ بلقاء صاحبہ فذالک مکروہ بالاجماع کذا فی خزانۃ الفتاوی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی