عنوان: کیا ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد پر لگا سکتے ہیں؟(7533-No)

سوال: ہمارے علاقہ میں دو مسجدیں ہیں، ایک چھوٹی ہے اور دوسری بڑی ہے، بڑی میں چونکہ لوگ زیادہ آتے ہیں، تو اس میں چندہ زیادہ جمع ہوتا ہے، جبکہ چھوٹی مسجد میں بہت کم چندہ جمع ہوتا ہے، آپ یہ بتادیں کہ کیا بڑی مسجد کے چندے میں سے کچھ رقم چھوٹی مسجد پر لگا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ اگر چندہ دینے والے نے کسی خاص مسجد کے لئے چندہ دیا ہو، تو اس مسجد کا چندہ دوسری مسجد پر لگانا درست نہیں ہے۔
البتہ اگر اس مسجد میں اس چندہ کی ضرورت نہ ہو اور نہ ہی آئندہ اس ضرورت کا امکان ہو یا چندہ دینے والا دوسری مسجد پر بھی چندہ لگانے کی اجازت دے دے، تو ان صورتوں میں ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد پر لگانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب الوقف، 359/4، ط: سعید)
وعن الثانی ینقل إلی مسجد آخر بإذن القاضی ۔۔۔۔۔حشیش المسجد وحصرہ مع الاستغناء عنہما وکذا الرباط والبئر إذا لم ینتفع بہما فیصرف وقف المسجد والرباط والبئر والحوض إلی أقرب مسجد أو رباط أو بئر أو حوضٍ۔

الفتاوی التاتارخانیۃ: (کتاب الوقف، 877/5، ط: قدیمی)
وسئل شمس الأئمۃ الحلوانی عن مسجد أو حوض خرب لا یحتاج إلیہ لتفرق الناس ہل للقاضی أن یصرف أوقافہ إلی مسجد آخر أو حوض آخر؟ قال نعم۔

فتاوی حقانیۃ: (91/5)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3102 May 19, 2021
kia aik masjid ka chanda doosri masjid par laga sakatay hain?, Can the donation of one mosque be applied to / used in another mosque?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Rights & Etiquette of Mosques

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.