سوال:
میرے علاقہ میں بعض عیسائی رہتے ہیں، کیا میں انہیں "کافر" کہہ کرپکار سکتا ہوں؟
جواب: واضح رہے کہ کسی کافر کو طعنے کے طور پر "کافر" کہہ کر نہیں پکارنا چاہیے، کیونکہ یہ عمل اسلامی اعلیٰ اخلاقیات و اقدار کے خلاف ہے، نیز یہ عمل اس کے دین اسلام کی طرف مائل ہونے میں رکاوٹ بن سکتا ہے، البتہ اگر دینی مصلحت کی خاطر کسی کے کفرکو ظاہر کرنا ضروری ہو تو اس کو کافر کہہ کر پکارنے کی اجازت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیۃ: (348/5، ط: دار الفکر)
لو قال لیھودی او مجوسی یاکافر یأثم ان شق علیہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی