سوال:
ہماری علاقہ میں ایک مسجد منہدم ہوچکی ہے، کمیٹی والے چاہ رہے ہیں کہ چونکہ اس مسجد کی جگہ چھوٹی ہے، تو اس مسجد کی زمین کو فروخت کرکے اسکے بدلہ کسی دوسری بڑی جگہ پر مسجد تعمیر کرلی جائے، سوال یہ ہے کہ اس مسجد کی زمین کو فروخت کرنا اور اس کے بدلہ دوسری جگہ مسجد بنانا کیسا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جب وقف شدہ جگہ پر مسجد بن جائے، تو وہ جگہ قیامت تک مسجد ہی رہتی ہے، لہذا اس جگہ کو فروخت کرنا اور اس کی تبدیلی کرنا کسی صورت میں بھی جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (کتاب الوقف، 352/4، ط: سعید)
فاذا تم ولزم (ای الوقف) لایملک ولایعارولایرھن) ای لایقبل التملیک لغیرہ بالبیع۔
الھدایۃ: (کتاب الوقف، 240/2، ط: رحمانیۃ)
واذ صح الوقف لم یجز بیعہ ولا تملیکہ۔
فتاوی حقانیۃ: (79/5)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی