عنوان: اُن صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام جن کی اقتداء میں حضور اکرم ﷺ نے نماز ادا فرمائی(7554-No)

سوال: مفتی صاحب ! میں نے اپنے دوست سے سنا کہ بعض صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی اقتداء میں حضور اکرم ﷺ نے نماز ادا فرمائی ہے، لہذا مجھے ان صحابہ کے نام بتادیں؟

جواب: واضح رہے کہ فتح الملہم میں علامہ شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ نے ابن سعد کی روایت سے یہ بات نقل کی ہے کہ ہر نبی نے اپنی امت کے کسی نہ کسی نیک شخص کے پیچھے نماز ادا فرمائی ہے، چنانچہ حضور اکرم ﷺ نے بھی دو صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہما کے پیچھے نماز ادا فرمائی ہے، جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
(1) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی اقتداء میں حضور اکرم ﷺ نے مرض الموت کی حالت میں فجر کی دوسری رکعت ادا فرمائی۔
(2) حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ کی اقتداء میں بھی حضور اکرم ﷺ نے غزوہ تبوک سے واپسی پر 9 ہجری بروز جمعرات کو فجر کی دوسری رکعت ادا فرمائی۔اتفاق سے دونوں موقعوں پر حضور اکرم ﷺ مسبوق تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فتح الباری: (139/2)
وتعقب بصلاتہﷺ عبدالرحمن بن عوفؓ وھو ثابت بلاخلاف وصح ایضا انہ صلی خلف ابی بکرؓ۔

و فیہ ایضا: (133/2)
وبھذا یجاب عن الفرق بین المقامین حیث امتنع ابوبکر ھنا ان یستمرّ اماما وحیث استمرّ فی مرض موتہﷺ حین صلی خلفہ الرکعۃ الثانیۃ من الصبح کما صرّح بہ موسیٰ بن عقبۃ فی المغازی، فکانہ لمّا ان مضی معظم الصلاۃ حسن الاستمرار ولما ان لم یمض منھا الا الیسیر لم یستمر، وکذا وقع لعبدالرحمن بن عوف حیث صلّی النبیﷺ خلفہ الرکعۃ الثانیۃ من الصبح فانہ استمر فی صلاتہ اماما لھذا لمعنی۔

سنن ابی داؤد: (20/1)
ان عروۃ بن المغیرۃ بن شعبۃ اخبرہ انہ سمع اباہ المغیرۃ یقول عدل رسول اﷲﷺ وانا معہ فی غزوۃ تبوک قبل الفجر فعدلت معہ فاناخ النبیﷺ فتبرز ثم جاء فسکبت علی یدہ من الاداوۃ فغسل کفیہ ثم غسل وجھہ ثم حسر عن ذراعیہ فضاق کما جبتہ فادخل یدیہ… حتی نجد الناس فی الصلوۃ قد قدموا عبدالرحمن بن عوفؓ فصلی بھم حین کان وقت الصلوۃ ووجدنا عبدالرحمنؓ وقدرکع بھم رکعۃ من صلوۃ الفجر، فقام رسول اﷲﷺ فصفّ مع المسلمین فصلی وراء عبدالرحمنؓ بن عوف الرکعۃ الثانیۃ ثم سلم عبدالرحمن فقام النبیﷺ فی صلوتہ ففرغ المسلمون فاکثروا التسبیح لانھم سبقوا النبیﷺ بالصلوۃ فلما سلّم رسول اﷲﷺ قال لھم قد اصبتم اوقد احسنتم۔

فتح الملھم: (27/3)
وفی روایۃ ابن سعد فصلینا الرکعۃ التی ادرکنا، وقضینا التی سبقتنا، فقالﷺ حین صلی خلف عبدالرحمن: ’’ماقبض نبی قط حتی صلی خلف رجل صالح من امتہ‘‘

بذل المجھود: (89/1)
وغزوۃ تبوک ھی آخر ماغزاھا رسول اﷲﷺ بنفسہ خرج الیھا فی رجب سنۃ تسع یوم الخمیس۔

نجم الفتاوی: (424/1)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1001 May 19, 2021
un sahaba rizwan ullah alaihim ajmaeen kay naam jin ki iqtida mai huzoor akram sallaho alaihi wasallam ne namaz ada farmai, The name of those Companions, may Allah bless them and grant them peace, under whose leading / imamat the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) performed / offered prayers.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.