عنوان: صحت مند وتندرست بھائیوں کی کفالت اور ان کو زکوۃ دینے کا شرعی حکم(7555-No)

سوال: کیا کوئی شخص اپنے غیر شادی شدہ بالغ صحت مند بیروزگار بھائیوں
( سب کی عمر 30 سے 45 سال کے درمیان )
کی کفالت کا شرعاً ذمہ دار ہے؟
ان بھائیوں کی کسی قسم کی کوئی آمدنی نہیں ہے، اور وہ صاحب نصاب بھی نہیں ہیں، سب ایک گھر میں ساتھ رہتے ہیں، لیکن اخراجات ایک بھائی کی آمدنی سے ہی ہوتے ہیں۔
2۔ کیا یہ بھائی اپنی زکوٰۃ باقی دوسرے مذکورہ بھائیوں کو دے سکتا ہے؟

جواب: 1) صورت مسئولہ میں آپ اپنے صحت مند، بے روزگار بھائیوں کی کفالت کے ذمہ دار نہیں ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ خود کمائیں، البتہ اگر آپ ان پر خرچ کرتے ہیں، تو یہ آپ کی طرف سے تبرع اور احسان ہوگا۔
2) واضح رہے کہ اگر آپ کے بھائی صاحبِ نصاب نہیں ہیں، تو ان کو زکوۃ دینا جائز ہے، بشرطیکہ ان بھائیوں کے کھانے پینے کے اخراجات آپ کے ساتھ مشترک نہ ہوں، لیکن اگر ان کے کھانے پینے کے اخراجات آپ کے ساتھ مشترک ہیں، تو پھر ان کو زکوۃ دینا جائز نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (50/2، ط: سعید)
ویجوز دفع الزکاۃ إلی من سوی الوالدین والمولودین من الأقارب ومن الإخوۃ والأخوات وغیرہم لانقطاع منافع الأملاک بینہم۔

الدر المختار مع رد المحتار: (604/3، ط: دار الفکر)
(وتفرض) النفقة بأنواعها الثلاثة (لزوجة الغائب) مدة سفر صيرفية واستحسنه في البحر ولو مفقودا (وطفله) ومثله كبير زمن وأنثى مطلقا (وأبويه) فقط، فلا تفرض لمملوكه وأخيه.
(قوله فلا تفرض لمملوكه وأخيه) المراد به كل ذي رحم محرم مما سوى قرابة الولاد؛ لأن نفقتهم لا تجب قبل القضاء، ولهذا ليس لهم أن يأخذوا من ماله شيئا قبل القضاء إذا ظفروا به فكان القضاء في حقهم ابتداء إيجاب ولا يجوز ذلك على الغائب، بخلاف الزوجة وقرابة الولاد؛ لأن لهم الأخذ قبل القضاء بلا رضاه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1252 May 19, 2021
sehet mand o tandrust bhaiyon ki kafalat or unko zakat dene ka shar'ee hukum, Sharia ruling / order to support the healthy brothers and give them Zakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.