سوال:
اگر کوئی مسلمان اپنے والدین سے ملنے کے لیے جائے اور جھک کر ان کے پاؤں چھوئے تو اس شخص کے مذکورہ عمل کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ سوال میں والدین سے ملتے وقت ان کے پاؤں چھونے کا مذکورہ طریقہ ہندوانہ طریقہ ہے، جبکہ مسلمانوں کو غیروں کے طریقے اپنانے سے منع کیا گیا ہے، لہذا مذکورہ طریقہ سے اجتناب کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن أبي داؤد: (باب في لبس الشہرۃ، رقم الحدیث: 4031)
عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی