سوال:
میرا ایک سائیڈ بزنس بھی ہے،جسے میرا بھائی دیکھتا ہے اور تنخواہ پر کام کرتا ہے، میرے کاروبار سے مجھے ماہانہ (10000) دس ہزار تک منافع ہوتا ہے، جسے میں دوبارہ کاروبار میں لگادیتا ہوں، یاد رہے کہ مارکیٹ میں میرا سرمایہ زیادہ تر کریڈٹ کی شکل میں ہوتا ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ مجھے زکوۃ صرف بچت پر ادا کرنی ہے یا اپنے پورے سرمایہ کی ادا کرنی ہوگی؟
جواب: واضح رہے کہ کاروبار میں لگائے ہوئے سرمائے اور اس کے ذریعے حاصل شدہ نفع دونوں پر زکوٰۃ واجب ہوتی ہے، البتہ سال پورا ہونے پر اس وقت موجود سرمایہ اور (اخراجات منہا کرنے کے بعد حاصل ہونے والے) نفع دونوں پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (303/2، ط: سعید)
"قیمۃ العروض للتجارۃ تضم إلی الثمنین لأن الکل للتجارۃ وضعاً وجعلاً".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی