سوال:
آج کل لوگ میسج، واٹس ایب یا فیس بک وغیرہ پر ایک دوسرے کو سلام کرتے رہتے ہیں، کیا اس سلام کا جواب دینا ضروری ہے؟
جواب: اگر کوئی شخص میسج، واٹس ایب یا فیس بک وغیرہ پر تحریری یا Voice note کی شکل میں کسی کو مخاطب کرکے سلام کرے، تو فی الفور زبان سے اس سلام کا جواب دینا واجب ہے،جبکہ تحریری یا Voice note کی شکل میں جواب دینا مستحب ہے۔
البتہ واٹس ایب یا فیس بک وغیرہ پر بھیجی ہوئی عام تحریروں یا تقریروں میں کئے گئے سلام کا جواب دینا واجب نہیں ہے، تاہم اگر کوئی پروگرام Live آرہا ہو اور اس میں کوئی سلام کرے، تو سلام کا جواب احتیاطا دے دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الآیۃ: 86)
وَإِذَا حُيِّيتُم بِتَحِيَّةٍۢ فَحَيُّواْ بِأَحْسَنَ مِنْهَآ أَوْ رُدُّوهَآ۔۔۔الخ
رد المحتار: (415/6، ط: دار الفکر)
إذا کتب لک رجل بالسلام فی کتاب و وصل إلیک وجب علیک الرد باللفظ أو بالمراسلة ، لأن الکتاب من الغائب بمنزلة الخطاب من الحاضر والناس عنہ غافلون۔
کذا فی فتاوی دار العلوم دیو بند: رقم الفتوی: 430-349/05/1441
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی