سوال:
معلوم یہ کرنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سے کون سا شہر زیادہ افضل ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ دنیا کے تمام شہروں میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سب سے افضل شہر ہیں،اور ان دونوں میں راجح قول کے مطابق مکہ مکرمہ زیادہ افضل ہے، البتہ روضہ اقدس میں زمین کا وہ حصہ جو آپ ﷺ کے جسم مبارک سے ملا ہوا ہے، وہ بالاجماع تمام جگہوں سے افضل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مرقاۃ المفاتیح: (10/6)
وعن عبد ﷲ بن عدی بن حمراء قال رأیت رسول ﷲﷺ واقفا علی الحزورۃ فقال وﷲ انک لخیر ارض ﷲ واحب ارض ﷲ الی ﷲ ولولا انی أخرجت منک ماخرجت …… فیہ تصریح بان مکۃ افضل من المدینۃ کما علیہ الجمھور الا البقعۃ التی ضمت اعضاءہ علیہ الصلوۃ والسلام فانھا افضل من مکۃ بل من الکعبۃ بل من العرش اجماعا۔
الدر المختار مع رد المحتار: (626/2، ط: دار الفکر)
ومکۃ افضل منھا علی الراجح الا ما ضم اعضاءہ علیہ الصلوۃ والسلام فانہ افضل مطلقا حتی من الکعبۃ والعرش والکرسی۔
اجمعوا علی ان افضل البلاد مکۃ والمدینۃ زادھما ﷲ تعالی شرفا وتعظیما واختلفوا ایھما افضل فقیل مکۃ وھو مذھب الائمۃ الثلاثۃ والمروی عن بعض الصحابۃ وقیل المدینۃ وھو قول بعض المالکیۃ والشافعیۃ قیل ھو مروی عن بعض الصحابۃ ……والخلاف فیما عدا موضع القبر المقدس فما ضم اعضاءہ الشریفۃ فھو افضل بقاع الارض بالاجماع۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی