عنوان: تم پر سچ بولنا لازم ہے۔۔۔ الخ حدیث کی تحقیق (768-No)

سوال: تم پر سچ بولنا لازم ہے، کیونکہ سچ بولنا نیکی کا راستہ دکھلاتا ہے۔ کیا یہ حدیث مسلم شریف میں موجود ہے؟

جواب: جی ہاں ! یہ حدیث شریف صحیح مسلم میں موجود ہے۔
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ ؛ فَإِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ، وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ، وَمَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَصْدُقُ وَيَتَحَرَّى الصِّدْقَ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ صِدِّيقًا. وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ ؛ فَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ، وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ، وَمَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَكْذِبُ وَيَتَحَرَّى الْكَذِبَ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ كَذَّابًا ". 
۔(مسلم :430/2، ط، رحمانیہ کراچی )
تشریح
حدیث شریف میں سچ بولنے اور جھوٹ سے بچنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
باقی حدیث شریف کے الفاظ واضح ہیں ۔
آخری جملے کا مطلب یہ ہے کہ سچ بولنے کی عادت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کے لئے صدیقین کے مرتبے اور ثواب کا فیصلہ فرما دیتے ہیں اور ملاء اعلیٰ میں سچائی صفت کے ساتھ مشہور ہو جاتا ہے اور لوگوں کے دلوں اور زبانوں پر سچائی کا چرچا کرادیتے ہیں۔( حاشیہ مسلم330/2، ط رحمانیہ کراچی)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1303 Jan 29, 2019
Tum pir such (sach) bolna lazim hai, It is mandatory on you to speak truth

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.