سوال:
گھروں میں جو حشرات الارض ہوتے ہیں، جیسے: مچھر، چھپکلی، کن کھجورا اور بھڑ وغیرہ، ان کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے، کیا ان کو مارنے کی اجازت ہے یا ان کو گھر سے اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے؟
جواب: تکلیف دینے والے اور نقصان پہنچانے والے حشرات الارض کو مارنے کی فقہاء کرام نے اجازت دی ہے، جیسے کھٹمل، کن کھجورا، بھڑ وغیرہ، اور اگر ان سے کسی قسم کی تکلیف یا نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو، تو بہتر یہی ہے کہ ان کو نہ مارا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (361/5، ط: دار الفکر)
قتل الزنبور والحشرات هل يباح في الشرع ابتداء من غير إيذاء وهل يثاب على قتلهم؟ قال لا يثاب على ذلك وإن لم يوجد منه الإيذاء فالأولى أن لا يتعرض بقتل شيء منه كذا في جواهر الفتاوى.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی