عنوان: قاضی اور حَکَم (ثالث) میں کیا فرق ہے؟(7707-No)

سوال: مفتی صاحب ! قاضی اور حکم دونوں ہی فریقین کے درمیان فیصلہ کے لئے مقرر کیے جاتے ہیں، پھر ان میں فرق کیا ہے؟

جواب: قاضی اور حَکَم (ثالث) میں فرق یہ ہے کہ قاضی حکومت کی طرف سے مقرر کیا جاتا ہے اور وہ حکومت کا وکیل ہوتا ہے، جسے فیصلے کرنے میں مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے اور وہ ہر خاص و عام شخص پر یکساں ولایت رکھتا ہے، جبکہ حَکَم (ثالث) فریقین کی طرف سے باہم رضامندی سے مقرر کیا جاتا ہے اور اسے صرف اسی فریقین کے درمیان فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے، جنہوں نے اسے مقرر کیا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (باب التحکیم، 428/5، ط: سعید)
توالیۃ الخصمین حاکماً یحکم بینھما ورکنہ علیہ مع قبول الاٰخر۔

العنایۃ علی ھامش فتح القدیر: (باب التحکیم، 406/6، ط: رشیدیۃ)
ان المحکم ادنیٰ مرتبۃ من القاضی لاقتصار حکمہ علٰی من رضی یحکمہ وعموم ولایۃ القاضی۔

فتاوی حقانیۃ: (435/5)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1739 Jun 01, 2021
qazi or hakam(saalis) mai kia farq hai?, What is the difference between a judge and a third party?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.