سوال:
جو شخص لوگوں پر جادو کرتا ہے اور انہیں نقصان پہنچاتا ہے، ایسے شخص کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر جادو کرنے والا شخص کفریہ عقائد رکھتا ہو یا کفریہ اعمال میں مبتلا ہو تو ایسا شخص کافر ہوجائے گا اور اگر کفریہ عقائد نہ رکھتا ہو یا کفریہ اعمال میں مبتلا نہ ہو تو یہ شخص کافر نہیں ہوگا، البتہ فاسق اور گناہ گار ضرور ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (240/4، ط: دار الفکر)
السحرحرام بلا خلاف بین اھل العلم واعتقاد اباحتہ کفر …… وحاصلہ انہ اختار انہ لایکفر الااذا اعتقد مکفرا، وبہ جز م فی النہر وتبعہ الشارح وانہ یقتل مطلقا ان عرف تعاطیہ لہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی