سوال:
السلام علیکم، مجھے پوچھنا یہ تھا کہ بینک الحبیب نے اسلامک ماہانہ منافع کے نام سے ایک نئی سروس لانچ کی ہے، اور وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ بلا سود منافع ہے، مہربانی کرکے میری رہنمائی فرمائیں کہ اس میں سروس کو لینا چاہیے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اسلامک بینکنگ کیلئے مستند علماء کرام نے شریعت کے اصولوں کے مطابق ایک نظام تجویز کیا ہے، اور قانونی طور پر بھی اسلامی بینکوں پر اس نظام کی پابندی لازم ہے، لہذا جو غیر سودی بینک مستند علماء کرام کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق معاملات سر انجام دے رہے ہیں، ان کے ساتھ معاملہ کرنے کی گنجائش ہے٬ لہذا اس سلسلے میں آپ متعلقہ بینک کے شریعہ بورڈ سے رجوع کریں٬ اگر شریعہ بورڈ میں مستند علماء کرام کام کر رہے ہوں٬ اور ان کے علم و تقوی پر آپ کو اعتماد ہو٬ تو آپ ان کے ساتھ معاملہ کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی