سوال:
مفتی صاحب ! مرد اور عورت کی قبر کھودنے کی گہرائی میں کتنا فرق ہونا چاہیے، وضاحت فرمادیں؟
جواب: واضح رہے کہ مرد اور عورت کی قبر کھودنے کی گہرائی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ میت مرد ہو یا عورت، اس کی قبر کی گہرائی آدھے انسانی قد تک ہونی چاہیے، اور اگر اس سے زیادہ گہرائی ہو، تو اور زیادہ بہتر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (234/2، ط: دار الفکر)
قولہ نصف قامۃ او الیٰ حد الصدر، وان زاد الی مقدار قامۃ فھو أحسن کما فی الذخیرۃ۔
الفتاوی التاتارخانیۃ: (172/2)
وفی بعض النوادر عن محمد رحمہ اللہ انہ قال ینبغی ان یکون مقدار العمق الی صدر رجل وسط القامۃ قال وکلما ازداد فھو أفضل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی