عنوان: ایک شخص کے پاس ذاتی پلاٹ ہے، اور وہ خود کرائے کے مکان میں رہتا ہے، اور ضرورت مند بھی ہے، اسکو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟ (7758-No)

سوال: مفتی صاحب ! ایک صاحب کے پاس پلاٹ ہے، جو رہائش کے لیے لیا تھا، مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے پلاٹ فروخت کر کے کاروبار یا گھر کے خرچ میں لگائیں گے، اور پلاٹ بھی ایسی جگہ پر ہے، جہاں فروخت ہونا بہت مشکل ہے، تو کیا ان صاحب کو زکوۃ دی جا سکتی ہے؟
تنقیح:
آپ سے درخواست ہے کہ سوال کے بارے میں درج ذیل وضاحت فرمائیں:
مذکورہ شخص جسے زکوٰۃ دینے کا ارادہ ہے، کیا وہ اپنے ذاتی مکان میں رہائش پذیر ہے یا کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے؟ نیز انکی ماہانہ ضروریات کے لیے انکی آمدن کافی ہوجاتی ہے یا نہیں؟
اس وضاحت کے بعد آپ کے سوال کا جواب دیا جا سکتا ہے۔
جواب تنقیح:
کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں، ان کی آمدن بھی کافی نہیں ہوتی ہے، بلکہ کرایہ بھی ایک رشتہ دار ادا کرتے ہیں۔

جواب: جس شخص کے پاس کچھ مال ہے، مگر اتنا نہیں کہ نصاب کو پہنچ جائے یا مال تو بقدرِ نصاب ہے، مگر ضروریات اصلیہ کے علاوہ نہیں ہے، (ضروریات میں رہنے کا مکان ، پہننے کے کپڑے، استعمال کے برتن وغیرہ سب داخل ہیں،) تو ایسے شخص کے لئے زکوٰۃ لینا جائز ہوگا، لہذاصورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (التوبہ، الآیۃ: 60)
إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَاِبْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنْ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌo

الھدایہ: (224/1، ط: مکتبہ رحمانیہ)
و لا یجوز دفع الزکوہ الی من یملک نصابا من ای مال کان، لان الغنی الشرعی مقدربه، و الشرط ان یکون فاضلا عن الحاجۃ الاصلیۃ، و انما النماء شرط الوجوب، و یجوز دفعھا الی من یملک اقل من ذلک و ان کان صحیحا مکتسبا، لانہ فقیر، و الفقراء ھم المصارف، و لان حقیقۃ الحاجۃ لا یوقف علیھا، فادیر الحکم علی دلیلھا، و ھو فقد النصاب۔

کذا فی فتاویٰ بنوری تاؤن: رقم الفتویٰ: 144307101421

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1046 Jun 09, 2021
aik shakhs kay pass zaati pilot hai or wo khud kiraye kay makan mai rehta hai or zaroorat mand bhi hai usko zakat di jasakti hai?, A person has a personal plot, and lives in a rented house himself, and is also needy, can he be given Zakat?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.