عنوان: خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی نمازِ جنازہ پڑھانے والے حضرات کے نام(7774-No)

سوال: مفتی صاحب ! مجھے خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی نمازِ جنازہ پڑھانے والے حضرات کے نام بتادیں؟

جواب: واضح رہے کہ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم میں سے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔
خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔
خلیفہ سوم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔
اور خلیفہ چہارم حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی نمازِ جنازہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تاریخ الخلفاء: (ص: 65)
وأخرج ابن سعد عن سعید بن المسیب أن عمر رضی اللہ عنہ صلی علی أبی بکر بین القبر والمنبر وکبّر علیہ أربعا۔

و فیہ ایضا: (ص: 108)
أصیب عمر ؓ یوم الأربعاء لأربع بقین من ذی الحجۃ ودفن یوم الأحد مستھل المحرم الحرام، ولہ ثلاث وستون سنۃ … وصلی علیہ صہیب ؓ فی المسجد۔۔۔الخ

و فیہ ایضا: (ص: 129)
قال قتادۃؓ: صلی علیہ الزبیر ودفنہ، وکان أوصی بذلک إلیہ۔۔۔الخ

و فیہ ایضا: (ص: 139)
وأقام علیّ الجمعۃ والسبت، وتوفی لیلۃ الأحد، وغسلہ الحسن والحسین، وعبد ﷲ بن جعفر وصلی علیہ الحسن۔۔۔الخ

نجم الفتاوی: (736/2)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 7012 Jun 10, 2021
khulafa e rashideen razi allaho anhum ajmaeen ki namaz e janaza parhnaay walae hazrat ky naam, Names of the gentlemen people who led the funeral prayers of the Rashidun Caliphs

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.