عنوان: نماز میں سورۃ المطففین کی آیت "فَالْيَوْمَ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُـوْنَ" میں "اٰمَنُـوْا" کی جگہ "کَفَرُوا" پڑھنا(7783-No)

سوال: امام صاحب نے فجر میں سورہ مطففین کی آخر سے پہلی والی آیت کو اس طرح پڑھا فالیوم الذین کفروا یعنی آمنوا کی جگہ کفروا پڑھا، کیا اس صورت میں نماز ہوگئی یا نہیں؟

جواب: اگر امام سے نماز میں تلاوت کے دوران ایسی غلطی ہوجائے، جس سے اس آیت کے معنی میں شدید بگاڑ پیدا ہوجائے، اس سے نماز فاسد ہو جاتی ہے، اگر معنی میں شدید بگاڑ پیدا نہ ہو، تو نماز ادا ہو جاتی ہے۔
صورت مسئولہ میں دوران نماز سورۃ المطففین کی آیت "فَالْيَوْمَ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُـوْنَ" میں "اٰمَنُـوْا" کی جگہ "کَفَرُوا" پڑھنے سے معنی میں شدید بگاڑ پیدا ہونے کی بنا پر نماز فاسد ہو جائے گی، اور ایسی قراءت کے ساتھ پڑھی گئ نماز کا اعادہ ضروری ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (مطلب مسائل زلة القارى، 630/1)
"ان الخطاء اما فی الاعراب أی الحرکات والسکون ویدخل فیہ تخفیف المشدد وقصر الممدود وعکسھما أو فی الحروف بوضع حرف مکان اخر، أو زیادتہ أو نقصہ أو تقدیمہ أو تأخیرہ أو فی الکلمات أو فی الجمل کذلک أو فی الوقف ومقابلہ والقاعدۃ عند المتقدمین ان ماغیر المعنی تغییراً یکون اعتقادہ کفراً یفسد فی جمیع ذلک سواء کان فی القرآن أولا۔ الا ما کان من تبدیل الجمل مفصولا بوقف تام وان لم یکن التغییر کذلک فان لم یکن مثلہ فی القرآن والمعنی بعید متغیر تغیراً فاحشاً یفسد ایضاً کھذا الغبار مکان ھذا الغراب، وکذا اذا لم یکن مثلہ فی القرآن ولا معنی لہ کالسرائل باللام مکان السرائر وان کان مثلہ فی القرآن والمعنی بعید ولم یکن متغیرا فاحشا تفسد أیضا عند ابی حنیفۃ و محمد، وھو الاحوط، وقال بعض المشایخ: لاتفسد لعموم البلوی، وھو قول أبی یوسف وان لم یکن مثلہ فی القرآن ولکن لم یتغیر بہ المعنی نحو قیامین مکان قوامین فالخلاف علی العکس، فالمعتبر فی عدم الفساد عند عدم تغیر المعنی کثیراً وجود المثل فی القرآن عندہ والموافقۃ فی المعنی عندھما، فھذہ قواعد الائمۃ المتقدمین، واما المتأخرون کابن مقاتل وابن سلام واسمعیل الزاھد وابی بکر البلخی والھندوانی وابن الفضل والحلوانی، فاتفقوا علی ان الخطأ فی الاعراب لایفسد مطلقاً ولو اعتقادہ کفرا لان اکثر الناس لایمیزون بین وجوہ الاعراب، قال قاضیخان: وما قالہ المتأخرون أوسع وما قالہ المتقدمون أحوط"۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 809 Jun 10, 2021
namaz mai sara al mutaffifeen ki aayat "فَالْيَوْمَ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُـوْنَ"main"اٰمَنُـوْا"ki jaga"کَفَرُوا"parhna, Reciting کَفَرُوا instead of اٰمَنُـوْا in the verse of sara al mutaffifeen فَالْيَوْمَ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُـوْنَ"

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.