سوال:
مفتی صاحب ! میں ایک مسجد کا امام ہوں، مجھے یہ بتادیں کہ رمضان میں مغرب کی جماعت کھڑی کرنے سے پہلے افطاری کے لئے کتنے منٹ کا وقفہ دے سکتے ہیں؟
جواب: رمضان کے مہینہ میں مغرب کی جماعت کھڑی کرنے سے پہلے روزہ داروں اور نمازیوں کو افطاری کرنے کے لئے پانچ سے دس منٹ تک کا وقفہ دینے کی گنجائش ہے، اس سے زیادہ وقفہ دینا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (370/1، ط: دار الفکر)
المذکور فی المبتغی بقولہ یکرہ تاخیر المغرب فی روایۃ و فی اخری لا ما لم یغب الشفق والاصح الاول الا لعذر اھ۔
مراقی الفلاح: (147/1)
فکان تأخیرھا مکروہ الا فی یوم غیم و الا من عذر سفر او مرض وحضور مائدۃ والتاخیر قلیلا لا یکرہ۔
کذا فی فتاویٰ بنوری تاؤن: رقم الفتوی: 143908201089
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی