عنوان: عورت کے لیے بائیک چلانے کا حکم(78-No)

سوال: السلام عليكم، اللہ‎ پاک سے امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے، حضرت ! مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا ایک مسلمان عورت پردہ میں رہتے ہوئے موٹر سائیکل چلا سکتی ہے؟

جواب: شرعی اعتبار سے اگر مسلمان عورت پردہ میں ہو تو اس کا موٹر سائیکل چلانا جائز ہے۔
البتہ واضح رہے کہ ہر مباح اور جائز کام کرنا ضروری نہیں ہوتا، بعض چیزیں معاشرے کے آداب اور مروت کے خلاف ہوتی ہیں، اس لیے ان کاموں کو نہ کرنا بہتر ہے، اس کی مثال کچھ یوں ہے کہ نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے میاں بیوی کا آپس میں ملاقات کرنا اور خلوت اختیار کرنا ہر اعتبارسے جائز ہے، لیکن ہمارے ہند و پاک معاشرے میں رخصتی سے پہلے ملنا معیوب اور شرم و حیا کے خلاف سمجها جاتا ہے، اسی طرح عورت کا موٹر سائیکل چلانا اگرچہ فی نفسہ جائز تو ہے، مگر ہمارے معاشرے میں اس کو معیوب سمجھنے کی وجہ سے نہ چلانا بہتر ہے، کیونکہ اگر اس کا رواج عام کیا جائے تو یہ چیز آگے چل کر مزید فتنوں کا باعث بن سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (الاحزاب، الآیۃ: 33)
"و قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاہِلِیَّْة الْاُوْلَیٰ۔۔۔۔الخ

الدر المختار مع رد المحتار: (باب الاستبراء و غیرہ، 606/8، ط: زکریا)
"لا ترکب مسلمة علی سرج للحدیث هذا لو للتلہي ولو لحاجة غزو أو حجّ أو مقصد دیني أو دنیويّ لابدّ لہا منه فلا بأس به۔
قوله: (لو لِحاجةِ غَزوٍ إلخ ) : أَي بشرط أن تكون متستِّرةً وأَن تكون مع زوج أَو محرم ( قوله: أَو مقصد دينی ) كسفرٍ لِصلة رحم ط"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1460 Dec 24, 2018
aurat kay/ke lyay bike chalanay/chalane ka hukm , Can a woman drive/ride a bike?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.