عنوان: کیا عورت کا گھر سے باہر جانے کے لیے ساس سسر کی اجازت لینا ضروری ہے؟ (780-No)

سوال: کیا عورت کو گھر سے باہر جانے کیلیے چاہے کوئی بھی کام ہو، درس پہ جانا ہو یا بازار جانا ہو، صرف شوہر کی اجازت کافی ہے یا پھر ساس سسر سے بھی اجازت لینی ہوگی ؟ اور اگر شوہر اجازت دیدے، لیکن ساس سسر نہ دیں تو عورت کس کی مانے؟

جواب: عورت کو کسی کام کے لئے گھر سے باہر جانے کے لیے شوہر کی اجازت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ عورت اپنے ساس سسر سے اجازت لینے کی شرعی طور پر پابند نہیں ہے، البتہ چونکہ ساس سسر گھر کے بڑے ہیں اور عورت کے خاوند کے ماں باپ ہیں، لہذا اخلاقا اور مروتا ان کا دل جیتنے اور گھر میں محبت اور الفت کا ماحول قائم رکھنے کے لئے ان سے اجازت لینی چاہیے، اس کی مثال یوں سمجھیے، جسے: آپ بس میں سیٹ پر بیٹھ کر محو سفر ہوں، اس اثناء میں کوئی بوڑھا آدمی یا عورت آپ کے والدین کی عمر کا آ جائے، اگر آپ اپنی سیٹ نہیں چھوڑیں گے تو آپ شرعاً و قانوناً مجرم نہیں ہوں گے، لیکن چونکہ بڑوں کا ادب کرنا ہمارے دین کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے اور ہر عمل کی مکافات ہوتی ہے، اس بناء پر آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی سیٹ سے کھڑے ہو جائیں اور اس بوڑھے کو اپنی سیٹ پر جگہ دے دیں، تاکہ اللہ پاک آپ سے راضی ہو کر دنیا میں آپ کو آپ کے بڑھاپے میں اس سے زیادہ اچھے سلوک کا بدلہ عطا فرمائے اور آخرت میں اس کا بدلہ مغفرت اور جنت دے کر آپ کو خوش کر دے، بالکل اسی طرح عورت کو چاہئے کہ اپنے ساس سسر کو اپنے والدین کی طرح سمجھے اور ان کے حکم کی اطاعت کرے، تاکہ کل جب یہ بوڑھی ہو جائے تو اس کی آنے والی نسلیں بھی اس کی تابعدار ہوں اور اس کی آنکھیں ان کو دیکھ کر ٹھنڈی ہوں اور اللہ پاک اس سے دنیا آخرت میں راضی ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (146/3، ط: دار الفکر)
ليس لها أن تخرج بلا إذنه

موسوعۃ الفقہ الاسلامی: (143/4، ط: بیت الأفکار الدولیة)
لا يجوز للمرأة أن تخرج من البيت ولو للمسجد إلا بإذن زوجها.
قال الله تعالى: {وقرن في بيوتكن ولا تبرجن تبرج الجاهلية الأولى وأقمن الصلاة وآتين الزكاة وأطعن الله ورسوله إنما يريد الله ليذهب عنكم الرجس أهل البيت ويطهركم تطهيرا (٣٣)} [الأحزاب:٣٣].

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 981 Jan 30, 2019
Kiya aurat ka ghar sae bahir janay kae liyae saas susar ki ijazat laina zaroori hai?, Is it mandatory to take permission for a lady from her parents in-law while going out?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.