سوال:
مفتی صاحب ! ہمارے پاکستان میں کون کون سے ایسے بینک ہیں، جن کی نگرانی ہمارے مستند مفتی حضرات کررہے ہیں اور ملازمت بھی ضروری ہے کہ انہی بینکوں میں کی جائے یا پھر پاکستان کہ کسی بھی بینک میں کرنا جائز ہے؟
جواب: جو غیر سودی بینک مستند علماء کرام کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق کام کر رہا ہو٬ (جیسے میزان بینک، بینک اسلامی وغیرہ) ان کے ساتھ معاملہ کرنا اور اس میں ملازمت کرنا جائز ہے٬ باقی جس بینک سے کوئی معاملہ کرنا ہو٬ اس کے شریعہ بورڈ کے بارے معلومات میں لے لی جائیں٬ شریعہ بورڈ میں اگر مستند علماء کرام ہوں٬ اور آپ کو ان کے علم و تقوی پر اعتماد ہو٬ تو آپ ان کے ساتھ معاملہ کرسکتے ہیں٬ تاہم وقتاً فوقتاً معلومات کرتے رہنا چاہئے، تاکہ بعد میں اگر خدانخواستہ بینک کی طرف سے علماء و مفتیان کرام کے بتائے ہوئے طریقہ سے انحراف سامنے آئے٬ تو اس وقت کی صورتحال کا حکم معلوم ہوسکے۔
و اللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی