عنوان: کمپنی کا ملازمین کو سالانہ دو بونس دینا اور درمیان سال میں ملازمت چھوڑنے والے ملازم کو بونس نہ دینے کا شرعی حکم(7838-No)

سوال: حضرت ! ایک کمپنی سال میں دو دفعہ عید اور بقرہ عید پر اپنے ملازمین کو بونس دیتی ہے، اگر کوئی ملازم عید سے تین مہینے پہلے کمپنی جوائنٹ کرتا ہے، تو اس کو تین مہینے کا بونس ملتا ہے۔
تو کیا اگر کوئی ملازم بقرہ عید سے پہلے یعنی گیارہ مہینے کام کر کے ریزائن کرجائے تو کیا اس کو گیارہ مہینے کا بونس ملنا چاہیے؟
اگر ملنا چاہیے اور کمپنی نہ دے تو کمپنی اور ملازم کے بارے میں کیا احکامات ہوں گے؟

جواب: واضح رہے کہ ملازمین کو تنخواہ کے علاوہ سالانہ دو بونس دینا کمپنی پر شرعا لازم نہیں ہے٬ بلکہ یہ کمپنی کی طرف سے ملازمین کے ساتھ تبرع اور احسان کا معاملہ ہے٬ لہذا مذکورہ صورت میں اگر کوئی ملازم بقرہ عید سے پہلے ملازمت چھوڑ کر چلا جائے٬ تو اسے سالانہ بونس دینا کمپنی پر شرعا لازم اور ضروری نہیں ہے٬ بلکہ کمپنی کی صوابدید پر ہے۔
تاہم اگر کمپنی نے ملازم کے ساتھ معاہدہ کرتے وقت کوئی بونس دینا اپنے اوپر لازم کرلیا ہو٬ تو پھر کمپنی پر اپنی پالیسی کے مطابق معاہدہ کے پاسداری شرعا لازم ہوگی۔ نیز اس سلسلے میں اگر کوئی جائز ملکی قانون کمپنی پر لاگو ہوتا ہو٬ تو اس پر عمل کرنا بھی شرعا ضروری ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

روح المعانی: (73/4، ط: زکریا)
"یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ" " :أن المراد بہا ما یعم جمیع ما ألزمہ اللّٰہ تعالیٰ عبادہ وعقد علیہم من التکالیف والأحکام الدینیۃ وما یعقدونہ فیما بینہم من عقود الأمانات والمعاملات ونحوہما مما یجب الوفاء بہ أن یحسن دینا ویحمل الأمر علی مطلق الطلب ندباً أو وجوباً ویدخل في ذٰلک اجتناب المحرمات والمکروہات؛ لأنہ أوفق بعموم اللفظ"

البناية شرح الهداية: (258/8، ط: دار الكتب العلمية)
"(إذ لا جبر في التبرع) ش: لأن الأجل لو لزم فيه لصار المتبرع ملزما على المتبرع وهو المكث على المطالبة إلى مضي الأجل وذاتيا في موضوع التبرعات.
قال الله تعالى: {مَا عَلَى الْمُحْسِنِينَ مِنْ سَبِيلٍ} [التوبة: 91] لو ثبت الجبر لتحقق السبيل"

تکملۃ فتح الملہم: (باب وجوب طاعۃ الأمراء، 323/3، ط: أشرفیہ دیوبند)
" وان المسلم یجب علیہ أن یطیع أمیرہ في الأمور المباحۃ، فإن أمر الأمیر بفعل مباح وجبت مباشرتہ، وإن نہی عن أمر مباح حرم ارتکابہ، ومن ہنا صرح الفقہاء بأن طاعۃ الإمام فیما لیس بمعصیۃ واجبۃ"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 763 Jun 20, 2021
company ka mulazimeen ko salana do bonus dena or darmiyan mai mulazamat choornay walay mulazim ko bonus na dene shar'ee hukum, Sharia ruling / order of the company to give two bonuses to the employees annually and not to give bonus to the employee who quits the job in the middle of the year

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.