عنوان: کون سے اسلامی بینک میں اکاؤنٹ کھولا جائے اور ملازمت کی جائے؟(7844-No)

سوال: مفتی صاحب ! کیا علمائے کرام کی زیرنگرانی میں ایسے اسلامی بینک ہیں، جس میں نوکری یا اس بینک میں اکاؤنٹ کھولے جا سکیں؟

جواب: جو غیر سودی بینک مستند علماء کرام کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق کام کر رہے ہوں٬ (جیسے میزان بینک، بینک اسلامی وغیرہ) ان میں اکاؤنٹ کھلوانا اور اس میں ملازمت کرنا جائز ہے، باقی جس بینک سے کوئی معاملہ کرنا ہو٬ اس کے شریعہ بورڈ کے بارے میں معلومات لے لی جائیں٬ شریعہ بورڈ میں اگر مستند علماء کرام ہوں٬ اور آپ کو ان کے علم و تقوی پر اعتماد ہو٬ تو آپ ان کے ساتھ معاملہ کرسکتے ہیں٬ تاہم وقتاً فوقتاً معلومات کرتے رہنا چاہئے، تاکہ بعد میں اگر خدانخواستہ بینک کی طرف سے علماء و مفتیان کرام کے بتائے ہوئے طریقہ سے انحراف سامنے آئے٬ تو اس وقت کی صورتحال کا حکم معلوم ہوسکے۔

و اللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 821 Jun 21, 2021
kon say islami bank mai account khola jaaye or mulazamat ki jaaye?, In which Islamic bank account can be opened and employed?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.