سوال:
میرا سوال یہ ہے کیا احادیث سے کھانا کھانے سے پہلے پھل تناول کرنا ثابت ہے؟
جواب: کسی صحیح حدیث میں کھانے کے شروع میں پھل کھانا ثابت نہیں ہے، اس لیے کھانے کے شروع، درمیان یا آخر میں جب کھانا چاہیں، کھا سکتے ہیں۔
ماخذ: فتاوی دارالافتاء دارالعلوم دیوبند:
(فتوی نمبر:164109)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی