عنوان: امام کے پیچھے پہلی صف میں کھڑے ہوکر اقامت کہنا(7864-No)

سوال: عام طور پر مؤذن حضرات امام کے پیچھے پہلی صف میں کھڑے ہوکر اقامت کہتے ہیں، لیکن ہماری مسجد میں بسا اوقات مؤذن کسی اور جگہ کھڑے ہوکر اقامت کہہ دیتا ہے، آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا امام کے پیچھے پہلی صف میں کھڑے ہوکر اقامت کہنا ضروری ہے یا کسی اور جگہ پر کھڑے ہوکر بھی اقامت کہی جاسکتی ہے؟

جواب: واضح رہے کہ امام کے پیچھے پہلی صف میں کھڑے ہوکر اقامت کہنا ضروری نہیں ہے، بلکہ اگر اقامت کہنے والا کسی بھی صف میں کھڑےہو کر اقامت کہہ لے تب بھی اقامت ہوجاتی ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ اقامت کہنے والا امام کے پیچھے کھڑا ہو، کیونکہ عام طور پر اقامت کہنے والا مؤذن ہی ہوتا ہے جو امام کا وضو ٹوٹنے کی صورت میں اس کی نیابت کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فتح الملھم: (513/3)
قال النووی: وفی ھذا الحدیث تقدیم الافضل فالافضل الی الامام لانہ اولیٰ بالاکرام، ولانہ ربما احتاج الامام الی استخلاف فیکون ھو اولی ولانہ یتفطن لتنبیہ الامام علی السھو لمالا یتفطن لہ غیرہ ولیضبطوا صفۃ الصلاۃ ویحفظوھا وینقلوھا ویعلموھا الناس ولیقتدی بافعالھم من ورائھم۔

الفتاوی الھندیۃ: (89/1، ط: دار الفکر)
وینبغی ان یکون بحذاء الامام من ھو افضل کذا فی شرح الطحاوی۔

نجم الفتاوی: (279/2)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1324 Jun 24, 2021
kia imam kay pichay pehli saff mai kharay ho kar iqamat kehna zaroori hai?, Is it necessary to stand in the first row behind the imam to say Iqamah?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.