عنوان: بیوی، چھ بھائی اور چار بہنوں میں 70 لاکھ کی تقسیم(7871-No)

سوال: ایک شخص کا انتقال ہوا، ورثاء میں بیوہ، چھ بھائی اور چار بہنیں ہیں، اور متروکہ مکان کی مالیت ستر لاکھ روپے ہے، براہ کرم ورثاء میں شرعی تقسیم فرمادیں۔

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کو چونسٹھ (64) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو سولہ (16)، چھ بھائیوں میں سے ہر ایک بھائی کو چھ (6) اور چار بہنوں میں سے ہر ایک بہن کو تین (3) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے ستر لاکھ (7000000) روپوں میں سے بیوہ کو سترہ لاکھ پچاس ہزار (1750000) روپے، ہر ایک بھائی کو چھ لاکھ چھپن ہزار دو سو پچاس (656250) روپے اور ہر ایک بہن کو تین لاکھ اٹھائیس ہزار ایک سو پچیس (328125) روپے ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الآیۃ: 12)
وَلَهُنَّ ٱلرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ۔۔۔۔الخ

السنن الکبری للبیہقی: (باب میراث إلاخوۃ و الأخوات، رقم الحدیث: 12581، 288/9، ط: دار الفکر)
عن زیدبن ثابت فإن کان معہن أخ ذکر فإنہ لافریضۃ لأحد من الأخوات، ویبدأ بمن شرکہم من أہل الفرائض فیعطون فرائضہم فما فضل بعد ذلک کان بین الإخوۃ والأخوات للأب والأم للذکر مثل حظ الأنثیین۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 742 Jun 25, 2021
biwi chay bhai or chaar behno mai 70 laakh ki taqseem, Distribution of 70 lakhs divided among wife, six brothers and four sisters

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.