عنوان: سجدہ کی حالت میں سر کے بال پیشانی کے نیچے آنے سے نماز کا حکم(7877-No)

سوال: میں نے لمبے بال رکھے ہوئے ہیں اور بعض اوقات جب میں نماز میں سجدہ کے لیے جاتا ہوں تو میرے سر کے بال پیشانی کے نیچے آجاتے ہیں، یہ بتادیں کہ اگر سجدہ کی حالت میں سر کے بال پیشانی کے نیچے آجائیں تو کیا نماز ہوجائے گی؟

جواب: چونکہ سجدہ کی حالت میں سر کے بال پیشانی کے نیچے آنے کی صورت میں پیشانی زمین پر اچھی طرح ٹک جاتی ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں آپ کی نماز درست ہوجائے گی۔ تاہم آپ کو چاہیے کہ سر ڈھانپ کر نماز پڑھا کریں، تاکہ سجدہ کی حالت میں بال پیشانی کے نیچے نہ آئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (500/1، ط: دار الفکر)
(کما یکرہ تنزیھا بکورعمامتہ) الا بعذر(وان صح عندنا (بشرط کونہ علی جبھتہ) کلھا او بعضھا کمامر۔ (واما اذا کان) الکور (علی رأسہ فقط وسجد علیہ مقتصراً) ای ولم تصب الارض جبھتہ ولا انفہ علی القول بہ (لا) یصح لعدم السجود علی محلہ، وبشرط طھارۃ المکان وان یجد حجم الارض، والناس عنہ غافلون۔
(قولہ وأن یجد حجم الارض) تفسیرہ ان الساجد لوبالغ لا یتسفل راسہ ابلغ من ذالک، فصح علی طنفسۃ و حصیر وحنطۃ وشعیر وسریر… ولا علی أرز اوذرۃ الافی جوالق او ثلج ان لم یلبدہ وکان یغیب فیہ وجھہ ولا یجد حجمہ، او حشیش الا ان وجد حجمہ، ومن ھنا یعلم الجواز علی الطراحۃ القطن، فإن وجد الحجم جاز والا فلا، بحر (قولہ والناس عنہ غافلون) ای عن اشتراط وجود الحجم فی السجود علی نحو الکور والطراحۃ کما یغفلون عن اشتراط السجود علی الجبھۃ فی کور العمامۃ۔


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1279 Jun 26, 2021
sajday ki halat mai sar kay baal pishani kay niche ajain to kia namaz hojaigi?, If the hair of the head falls below the forehead while prostrating / sajda, will the prayer be performed / completed?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.