سوال:
جناب ! سوال یہ ہے کہ کیا اسکول وین ڈرائیور کا جون جولائی کی فیس لینا جائز ہے؟
جواب: وین ڈرائیور نے اگر ابتداءً طے کرلیا ہو یا جون جولائی کی فیس کی ادائیگی عرفاً معروف ہو، جیسا کہ آج کے دور میں دونوں فریقوں کو اس بات کا علم ہوتا ہے، اس صورت میں فیس وصول کرنا جائز ہے، البتہ اگر کسی نے معاھدہ کرتے وقت صراحت کے ساتھ فیس دینے سے منع کردیا ہو، تو پھر اس صورت میں وین ڈرائیور فیس لینے کا حقدار نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (10/6، ط: دار الفکر)
(و) اعلم أن (الأجر لا يلزم بالعقد فلا يجب تسليمه) به (بل بتعجيله أو شرطه في الإجارة) المنجزة۔۔الخ
الاشباہ و النظائر: (79/1، ط: دار الکتب العلمیة)
السادسة العادة المحکمة .... واعلم ان العادة العرف رجع الیہ فی مسائل کثیرة حتی جعلوا ذلک اصلا۔۔۔۔وذكر الهندي في شرح المغني: العادة عبارة عما يستقر في النفوس من الأمور المتكررة المقبولة عند الطباع السليمة
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی