عنوان: خواب میں مردہ کو زندہ دیکھنا(7882-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! میری تائی امی تقریبا تین ماہ پہلے اس دنیا سے رخصت ہوئی ہیں، بتقاضائے بشریت دکھ بھی بہت ہے، لیکن آج ایک خواب ایسا آیا کہ دل نے کہا کہ تعبیر پوچھ لوں۔
خواب یہ تھا کہ میں اور میرا بھائی میرے تایا زاد اور تایا جی خود بھی قبرستان میں تائی امی کی قبر کے پاس ہوتے ہیں، پتا نہیں کیسے قبر کھل جاتی ہے، قبر سے ہم میت کو نکالتے ہیں، میت زندہ اور صحیح سالم ہوتی ہے، بس کفن پر مٹی لگی ہوتی ہے۔ مجھے تو اپنی تائی کی ایسی حالت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، لیکن اصل تعبیر کا پتا تو آپ جیسے اہل علم ہی دے سکتے ہیں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ جزاک اللہ خیرا

جواب: دارالافتاء الاخلاص کے اس فورم پر خوابوں کی تعبیر نہیں بتائی جاتی ہے، البتہ آپ کے خواب کی تعبیر بظاہر اچھی معلوم ہوتی ہے، لہذا آپ کسی اچھے ماہر دیندار تعبیر بتانے والے سے رجوع فرمالیں۔
جزاک اللہ خیرا


Print Full Screen Views: 7948 Jun 27, 2021
khuwab mai murda ko zinda dekhna, Seeing the dead alive in a dream

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Miscellaneous

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.