عنوان: موبائل کے کاروبار کیلئے کسی کو دکان کرایہ پر دینے کی صورت میں اگر دکاندار گاہگوں کو گانے اور فلمیں وغیرہ ڈاؤن لوڈ کرکے دیتا ہے تو کیا اس کا گناہ دکان کے مالک پر بھی ہوگا؟(7892-No)

سوال: مفتی صاحب ! ہماری ایک موبائل مارکیٹ ہے، جس میں ہم نے دکانیں کرائے پر دی ہیں، وہاں پر موبائلوں کی سیل، ریپیرنگ، فلموں اور گانوں کی ڈاؤنلوڈنگ بھی ہوتی ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ ان ان دکانوں کا کرایہ لینا کیسا ہے؟ نیز اگر کرایہ دار فلموں اور گانوں کی ڈاؤنلوڈنگ کریں، تو کیا ہم بھی گنہگار شمار ہونگے؟

جواب: موبائل کی خرید و فروخت اور مرمت کے کام کیلئے کسی کو دکان کرایہ پر دینا جائز ہے٬ لیکن دکاندار کا موبائل وغیرہ میں گانے٬ مروجہ ڈرامے اور فلمیں وغیرہ ڈاؤن لوڈ کرکے دینا اور اس پر اجرت لینا ناجائز اور حرام ہے٬ اس سے اجتناب لازم ہے٬ البتہ مارکیٹ کے مالکان پر اس کا گناہ نہیں ہوگا٬ تاہم اگر پہلے سے معلوم ہو کہ دکاندار اس طرح کے غیر شرعی امور بھی سرانجام دے گا٬ تو شروع سے ہی اسے دکان کرایہ پر دینے سے معذرت کرلینی چاہئیے٬ یا کم از کم اسے ایسے کام کرنے سے اپنی حد تک ممانعت اور برأت کرنی چاہئیے۔
واضح رہے کہ اگر کسی دکان یا اسٹال لگانے والے کا اصل کاروبار ہی یہی (گانے اور فلمیں وغیرہ لوڈ کرکے پیسے کمانا) ہو٬ اور وہ اسی مقصد کیلئے دکان یا سٹال کرایہ پر لینا چاہے٬ تو اس مقصد کیلئے اسے جگہ کرایہ پر دینا شرعا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المبسوط: (309/16)
" لابأس بان یواجر المسلم داراً امن الذمی لیسکنہا فان شرب فیہا الخمر اوعبد فیہا الصلیب اوادخل فیہا الخنازیرلم یلحق للمسلم اثم فی شی من ذلک لأنہ لم یؤاجرھا لذلک والمعصیۃ فی فعل المستأجر دون قصد رب الدار فلا اثم علی رب الدار فی ذلك"

رد المحتار: (562/9، ط: زکریا)
"الإجارۃ علی الحمل وھو لیس بمعصیۃ، ولا سبب لہا، وإنما تحصل المعصیۃ بفعل فاعل مختار"

و فیہ أیضا: (562/9، ط: زکریا)
" یجب الأجر بمجرد التسلیم ولا معصیۃ فیہ، وإنما المعصیۃ بفعل المستأجر وہو مختار، فینقطع نسبتہ عنہ"

الھدایة: (باب الاجارۃ الفاسدۃ، 306/3، ط: لاھور)
"ولایجوز الاستیجار علی الغناء والنوح وکذا سائر الملاھی لانہ استیجار علی المعصیۃ والمعصیۃ لاتستحق بالعقد“

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 738 Jun 27, 2021
mobile kay karoobar k liye kisi ko dukan kiraye par dene ki soorat mai agar dukan daar khahgoon / customer gaanay or filmain download kar kay deta hai tw uska kia uska gunah dukan kay maalik par bhi hoga?, In the case of renting a shop to someone for mobile business, if the shopkeeper downloads songs and movies etc. to the customers, will the shop owner also be guilty of this?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.