عنوان: ناول،افسانےاور کہانیوں کے لکھنے پڑھنے کاحکم (792-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ، مفتی صاحب ! اسلام میں ناول اور کہانیاں لکھنے کے حوالے سے کیا احکامات ہیں؟ وضاحت فرما دیں. جزاک اللہ

جواب: ناول، افسانے اورکہانیوں میں اگر اخلاقی بگاڑ کا سبب بننے والی باتیں ہوں، فحش نگاری ہو تو ان کا لکھنا اور پڑھنا ناجائز ہے، لیکن اگر اصلاح معاشرہ کے لیے کہانیاں اور افسانے لکھے جائیں تو باوجود مباح ہونے کے انسان کے قیمتی وقت کےضیاع کا سبب بنتے ہیں، اس لئے اگر کبھی تفریح طبع کے لئے یہ چیزیں لکھ اور پڑھ لی جائیں تو گنجائش ہے، لیکن نوعمر لڑکے لڑکیوں کو اگر اس کا نشہ لگ جائے تو وہ حدِ اعتدال سے نکل جاتے ہیں اور ضروری مشاغل کو چھوڑ کر اسی میں مصروف رہتے ہیں، اس لئے نوجوانوں کو ان سے بچنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
البتہ مستند اسلامی تاریخ کے واقعات کو ناول یا کہانی کے طرز میں لکھنا، تاکہ پڑھنے والے کی دلچسپی برقرار رہے، ایسے ناول کو لکھنے اور پڑھنے کی اجازت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النور، الایة: 19)
إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَo

و قوله تعالی: (لقمان، الایة: 6)
ومن الناس من یشتري لھو الحدیث لیضل عن سبیل اللہ بغیر علم....الخ

احکام القرآن للتھانوی: (200/3)
وفذلکة الکلام أن اللھو علی أنواع؛ لھو مجرد، ولھو فیہ نفع وفائدة ولکن ورد الشرع بالنھي عنہ، ولھو فیہ فائدة ولم یرد فی الشرع نھي صریح عنہ ولکنہ ثبت بالتجربة أنہ یکون ضررہ أعظم من نفعہ ملتحق بالمنھي عنہ، ولھو فیہ فائدة ولم یرد الشرع بتحریمہ ولم یغلب علی نفعہ ضررہ ولکن یشتغل فیہ بقصد التلھي،ولھو فیہ فائدة مقصودة ولم یرد الشرع بتحریمہ ولیس فیہ مفسدة دینیة واشتغل بہ علی غرض صحیح لتحصیل الفائدة المطوبة لا بقصد التلھي، فھذہ خمسة أنواع، لا جائز فیھا إلا الأخیر الخامس فھو أیضاً لیس من إباحة اللھو في شییٴ؛بل إباحة ما کان لھواً صورة ثم خرج عن اللھویة بقصد صالح وغرض صحیح فلم یبق لھوا اھ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1596 Feb 06, 2019
Novel, afsanay aur kahaniyon kae likhnay purnnay ka hukum, Ruling for writing and reading Novels, Fictions and Stories

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.