عنوان: مسلمان کی حرمت کعبہ کی حرمت سے زیادہ ہے۔۔۔الخ حدیث کی تحقیق (795-No)

سوال: ایک مسلمان کی حرمت کعبہ کی حرمت سے زیادہ ہے، کیا یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں؟

جواب: مومن کی حرمت اور عزت کے بارے میں کچھ روایات الفاظ کے فرق کے ساتھ ملتی ہیں، ان میں سے ایک درج کی جاتی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ أَبِي ضَمْرَةَ نَصْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَيْسٍ النَّصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بِالْکَعْبَةِ وَيَقُولُ مَا أَطْيَبَکِ وَأَطْيَبَ رِيحَکِ مَا أَعْظَمَکِ وَأَعْظَمَ حُرْمَتَکِ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَحُرْمَةُ الْمُؤْمِنِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ حُرْمَةً مِنْکِ مَالِهِ وَدَمِهِ وَأَنْ نَظُنَّ بِهِ إِلَّا خَيْرًا.
ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ کا طواف فرما رہے تھے اور فرما رہے تھے تو کیا عمدہ ہے اور تیری خوشبو کس قدر عمدہ ہے تو کتنا عظیم ہے اور تیری حرمت کتنی عظیم ہے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جان ہے مومن کی حرمت اس کے مال و جان کی حرمت اللہ کے نزدیک تیری حرمت سے عظیم تر ہے اور مومن کے ساتھ بدگمانی بھی اسی طرح حرام ہے اور ہمیں مومن کے ساتھ اچھا گمان رکھنا چاہیے۔
(سنن ابن ماجہ ،کتاب الفتن : حدیث نمبر:3932)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 6649 Feb 06, 2019
Momin ka dil tornay sae mutaliq aik hadees ki tahqeeq, Rsearch on a Hadith regarding breaking the heart of a Momin (Muslim)

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.