عنوان: مسبوق کا اپنی چھوٹی ہوئی رکعات میں قراءت کرنا(7958-No)

سوال: مفتی صاحب ! مجھے یہ بتادیں کہ مسبوق اپنی چھوٹی ہوئی رکعت میں قراءت کیوں کرتا ہے، کیونکہ اگر وہ امام کے ساتھ آخری دو رکعت میں شامل ہوا ہو اور اس کی پہلی والی دو رکعت نکل گئی ہوں، تو وہ جب امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوگا، تو اس کی تو تیسری رکعت ہوگی اور اس کے بعد وہ چوتھی رکعت پڑھے گا اور ان دونوں میں اسے قراءت کرنے کا حکم ہے، حالانکہ تیسری اور چوتھی رکعت میں تو قراءت نہیں کی جاتی، براہ مہربانی اس بات کی وضاحت فرمادیں؟

جواب: واضح رہے کہ اگر کوئی شخص امام کے ساتھ آخری دو رکعت میں شریک ہوا ہو، تو امام کے ساتھ جو دو رکعتیں پڑھے گا، وہ آخری دو رکعتیں شمار ہوں گی اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد جو بقیہ رکعتیں پڑھے گا، وہ پہلی دو رکعتیں شمار ہوں گی اور چونکہ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا واجب ہے، لہذا وہ ان میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت ملائے گا اور اگر سورت ملانا بھول جائے، تو واجب چھوٹنے کی وجہ سے سجدہ سہو کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (446/1، ط: دار الفکر)
(قولہ ومنھا القراء ۃ) ای قراء ۃ آیۃ من القرآن وھی فرض عملی فی جمیع رکعات النفل والوتر وفی رکعتین من الفرض… واما تعیین القراء ۃ فی الاولیین من الفرض فھو واجب … واما قراء ۃ الفاتحۃ والسورۃ أو ثلاث آیات فھی واجبۃ ایضاً۔

الدر المختار: (569/1، ط: دار الفکر)
(والمسبوق من سبقه الامام بھا أو ببعضھا وھو منفرد) حتیٰ یثنی و یتعوذ ویقرأ … (فیما یقضیہ) ای بعد متابعتہ لامامہ، فلو قبلھا فالا ظھر الفساد ویقضی اول صلاتہ فی حق قراء ۃ، وآخرھا فی حق تشھد،

الدر المختار مع رد المحتار: (83/2، ط: دار الفکر)
(ثم یقضی مافاتہ) ولو سھا فیہ سجد ثانیاً۔
(قولہ ولو سھا فیہ) ای فیما یقضیہ بعد فراغ الامام یسجد ثانیاً لانہ منفرد فیہ والمنفرد یسجد لسھوہ۔

الفتاوی الھندیۃ: (71/1، ط: دار الفکر)
الفصل الثانی فی واجبات الصلاۃ۔ یجب تعیین الاولیین من الثلاثیۃ والرباعیۃ المکتوبتین للقراء ۃ المفروضۃ حتی لوقرأ فی الاخریین من الرباعیۃ دون الاولیین اوفی احدی الاولیین واحدی الاخریین ساھیاً وجب علیہ سجود السھو کذا فی البحر الرائق: وتجب قرائۃ الفاتحۃ وضم السورۃ أوما یقوم مقامھا من ثلاث آیات قصاراو آیۃ طویلۃ فی الاولیین بعد الفاتحۃ کذا فی النھر الفائق … وکذا ما یقضیہ المسبوق بعد فراغ الامام أول صلاتہ عندنا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 520 Jul 09, 2021
masbooq ka apni choti hoi do rakat mai qirat karne ki waja

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.